شعبہ الحاق کا تعارف
مجمع
العلوم الاسلامیہ کے نظم و نسق کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے مختلف شعبے قائم کیے
گئے ہیں ۔ہر
شعبہ کے ذمہ دار مقرر ہیں اور ان کا دائرہ
کار طے ہے ۔انہی شعبہ جات میں سے ایک "شعبہ الحاق" ہے۔
شعبہ الحاق کا قیام
مجمع العلوم الاسلامیہ کے قیام کے ساتھ ہی 27 رمضان المبارک 1443ھ کو عمل میں آیا ۔اس شعبے کے پہلے مسئول
مولانا الطاف الرحمن صاحب تھے، جن کو بعد میں شعبہ ٹریننگ کا ذمہ دارمقرر کر دیا
گیا۔ اس شعبہ کے
موجودہ مسئول مولانا رشید احمد خورشید صاحب ہیں۔آپ نے جامعہ دار
العلوم کراچی سے 2009 میں درس نظامی کی تکمیل کی ، جامعۃ الرشید سے تخصص فی
الافتاء کیا۔ تقریبا عرصہ دس سال سے جامعۃ الرشید اور ملک کے دیگر تعلیمی اداروں
اور جامعات میں تدریسی خدمات بحسن خُوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

شعبہ الحاق کا دائرہ کار
شعبہ
الحاق کا بنیادی کام مدارس اور جامعات کے الحاق سے متعلق امور کو دیکھنا ،منظم کرنا اور اس سے متعلقہ مسائل کو حل کرنا ہے ۔اس
سلسلے میں شعبہ الحاق درج ذیل خدمات سرانجام دے رہا ہے:
سوال: الحاق کا کیا طریقہ کار ہے؟
جواب: 1۔ مجمع العلوم
الاسلامیہ سے الحاق کے لیے الحاق فارم تین ذرائع سے حاصل کیا جا سکتا ہے:
(1) مجمع العلوم الاسلامیہ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن
لوڈ کر کے۔
(2) دفتر الحاق کے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے)
دفتر الحاق کا نمبر 0312-61 2222 9)
(3) مجمع العلوم الاسلامیہ کے مرکزی /
صوبائی دفتر سے براہ راست۔
2۔ فارم پُر کرکے اس
پتہ پر ارسال فرمادیں " د فترالحاق مجمع
العلوم الاسلامیہ فیز 1،سیکٹر 4 ، احسن آباد کراچی"
3۔ فارم مجمع کے دفتر میں موصول ہونے پر آپ کے مدرسہ کے معائنہ کے
لیے علاقائی مسئول کوبھیجا جائے گا جو
مدرسہ کا معائنہ کرکے اپنی رپورٹ لکھیں گے۔
4۔ علاقائی ذمہ دار کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے
بعد اگر آپ کے مدرسہ کے الحاق کا فیصلہ کر لیا گیا تو آپ کو الحاق فیس مجمع العلوم
کے طرف سے دیے گئے اکاونٹ میں جمع کر نا ہوگی۔
5۔ در ج بالا امور مکمل ہونے پر ایک ماہ کے اند ر آپ کے پتہ پر سند الحاق
ارسال کر دی جائے گی۔ان شاء اللہ
سوال:
الحاق کی کیا شرائظ ہیں؟
جواب:
شرائط الحاق (Conditions
for Affiliation)
ادارے
کا مسلک اہل السنت والجماعت کے عقائد کے مطابق ہوگا۔
الحاق
فارم کے ساتھ مہتمم کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل ضروری ہے۔
ہر
سال امتحانات میں طلبہ کی شرکت لازمی ہوگی ۔
الحاق
کی سند تین سال تک کارآمد ہوگی۔
ہر
تین سال بعد الحاق کی تجدید کرانا ضروری ہوگا۔
جس
درجے میں الحاق منظورکرایا گیا ہے، اگرمسلسل تین سال تک اس در جے کے امتحانات میں شمولیت نہ ہوتو نچلے درجے میں
تنزلی ہوگی۔
مدرسے
کے غیر فعال ہونے پر الحاق ختم کیا جا سکتا ہے، بحالی کے لیے علاقائی نگران اور
صوبائی ناظم کی تصدیق وتوثیق او رمکمل شرائط الحاق پوری کرنا ضروری ہوگا اور بقایا
جات کی ادائیگی لازم ہوگی۔
پرائیویٹ
امتحان دلانا خلاف ضابطہ ہے، ایسی صورت میں نتیجہ کا لعدم شمار کیا جائے گا۔
ہر
شاخ کا مستقل الحاق کروانا ضروری ہوگا۔
سوال:
کن شعبوں میں الحاق کیا جاسکتا ہے؟
مجمع
العلوم الاسلامیہ درج ذیل شعبہ میں مدارس/ جامعات کا الحاق کرتا ہے :
1.
تحفیظ القرآن
2.
حفاظ ایجوکیشن
3.
درس نظامی (اردو میڈیم)
4.
درس نظامی ( عربی
میڈیم)
5.
دو سالہ الاحسان
کورسز ( علوم القرآن ، علوم الحدیث، علوم الفقہ)
6.
تجوید للحفاظ و
الحافظات
7.
تجوید للعلماء و
العلمات
سوال:
سند الحاق میں غلطی کی صورت میں ملحقہ
مدرسہ/ادارہ کیا کرے؟
سند
الحاق میں کسی بھی قسم کی غلطی ہو، تو اس کے لیے دفتر الحاق سے باضابطہ رابطہ کرکے
تحریری درخواست ارسال کریں جس میں غلطی کی
تفصیل اور دوبارہ غلطی کی تصحیح کے ساتھ سند جاری کرنے کی درخواست ہو۔تصحیح کی
درخواست کے ساتھ پہلے ارسال کی گئی سند
الحاق بھی ساتھ واپس بھیجنا ضروری ہے۔
سوال:کیاالحاق
کرنے کے لیے ادرے میں عصری تعلیم کانظام ضروری ہے؟
فوری طور پر کسی مدرسہ / جامعہ کے الحاق
کے لیے یہ شرط نہیں ہے ، البتہ مجمع العلوم الاسلامیہ کے نظام کو مکمل طور پر
اپنانے کے لیے تدریجا عصری تعلیم شروع کرنا قابل ترجیح ہے۔
سوال:مجمع العلوم الاسلامیہ سے بغیر عصری تعلیم الحاق
کرنے کا کیا فائدہ ہے؟
مجمع
العلوم الاسلامیہ محض ایک امتحانی بورڈ نہیں، بلکہ درج ذیل مختلف معاملات
میں بھی ملحقہ مدارس کو سپورٹ
فراہم کرے گا۔
1۔ ادارے کا انتظام و انصرام بہتر کرنا
2۔
ادارے کے مالیات اور اور اکاؤنٹس کے نظام کو بہتر بنانا
3۔ ادارے کے
قانونی مسائل میں قانونی مشاورت و معانت کرنا
4۔ اساتذہ کی
تربیت کا انتظام کرنا
5۔ طلباء کی تربیت
کا اہتمام کرنا
6۔ مدارس کے
رجسٹریشن کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون
7۔ادارےمیں نئے
شعبوں کے اجرا کے لیے نصا ب و نظام کی
فراہمی
یہ
تمام فوائد ان اداروں کو بھی حاصل ہوں گےجن کے ہاں عصری تعلیم ہے اور ان اداروں کو
بھی حاصل ہوں گےجن میں فی الوقت عصری تعلیم کا نظام نہیں ہے۔
سوال:کیا آپ مساجد کا الحاق بھی کرتے ہیں؟
مجمع
العلوم الاسلامیہ کے تحت محض مساجد کا
الحا ق نہیں کیا جاتا۔ البتہ اگر مسجد کے ساتھ مدرسہ کا نظام بھی قائم ہوتو اس کا الحاق کیا جا سکتا ہے۔
سوال:کیا بیرون ملک مدرسہ/ جامعہ کا الحاق کیا جاتا ہے؟
مجمع العلوم السلامیہ ملکِ پاکستان کے
ساتھ دیگر ممالک میں
قائم دینی مدارس و جامعات کا الحاق بھی کرتا ہے۔
سوال:مجمع
العلوم الاسلامیہ کی الحاق فیس کتنی ہے؟
الحاق فیس
کل رقم |
سالانہ فیس |
الحاق فیس |
درجہ الحاق |
نمبر شمار |
1500 |
500 |
1000 |
تحفیظ،تجوید، متوسطہ |
1 |
2300 |
800 |
1500 |
مرحلہ ثانویہ |
2 |
3500 |
1500 |
2000 |
مرحلہ عالیہ |
3 |
5000 |
2000 |
3000 |
مرحلہ عالمیہ |
4 |
ترقی الحاق فیس
کل رقم |
سالانہ فیس |
الحاق فیس |
درجہ الحاق |
نمبر شمار |
1000 |
500 |
500 |
تحفیظ سے ثانویہ |
1 |
2000 |
800 |
1200 |
ثانویہ سے عالیہ |
2 |
3500 |
1500 |
2000 |
عالیہ سے عالمیہ |
3 |
دفترالحاق مجمع العلوم الاسلامیہ کا رابطہ نمبر: 0312 61 2222 9
رابطے کے اوقات صبح 9 سے شام 5بجے تک
ای میل: affiliation@mui.edu.pk
پتہ: دفتر الحاق مجمع العلوم الاسلامیہ، فیز 1، سیکٹر 4،
احسن آباد ، کراچی